(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز اور انکی اہلیہ کی شادی کی تقریب میں ہندو گانے "جئے جئے شیو شنکر "پر ڈانس ویڈ یو وائرل ہو رہی ہے ۔جس پر صارفین سخت تنقید کا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نعمان اعجاز جن کی حقیقت کے قریب اداکاری انہیں سب سے منفرد دکھاتی ہے. نعمان اعجاز ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . ان کے بیٹے زاویار نعمان بھی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں. نعمان اور ان کی اہلیہ دونوں ہی بے حد خوبصورت جوڑی ہے جن کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے ، یہ ویڈیو کسی شادی کی تقریب میں بنائی گئی ہے اس میں ہندی گانا "جے جے شیو شنکر "چل رہا ہے اور اس پر نعمان اعجاز اور انکی اہلیہ بہت مہارت کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں . اس ویڈیو کے بعد نعمان اعجاز کے پاکستانی مداح گانے کی سیلیکشن پر کڑی تنقید کر رہےہیں۔شادی کی تقریب میں چلنے والا گانا "جئے جئے شیو شنکر " میں شیو شنکر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے دیوتاوَں میں سے ایک ہیں ، جنہیں ہندوستانی اپنے اعلی دیوتا کے طور پر پوجتے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کی اس ویڈیوپر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنارہےہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ" اس گانے کا معنی تو سمجھ لے ، پھر ڈانس کریں"۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ" کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی ہے"ـ ایک صارف نے لکھا کہ "پاکستان میں شیو شنکر"۔ایک صارف نے لکھا کہ استغفراللہ، چلو ڈانس تو الگ بات ہے شرک کر رہے گانے میں ،کہہ کیا رہے ہیں وہ، پڑھے لکھے امیر جاہل ".
واضح رہے کہ نعمان اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایک تجربہ کار اداکار ہیں۔ انہوں نے متعدد کردار ادا کیے ہیں اور 1988 سے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر ایک سینئر اداکار ہیں۔نعمان اعجاز نے ہمیشہ روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے جسے ہر سطح پر سراہا گیا ہے .