(24 نیوز)اعتماد کے ووٹ کا ڈر یا کوئی اہم قانون سازی کا ارادہ،وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں،حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل مشترکہ اجلاس سے منظور کرانا چاہتی ہے ،صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل پر دستخط کئے بغیر حکومت کو واپس کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج رات کا وقت ہے، گورنر پنجاب
ذرائع کاکہناہے کہ پارلیمانی قائدین کے ذریعے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی،سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس سے قبل مشاروتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹ میں حکومتی اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کوطلب کیا گیا ،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟