بدنظمی پر لاہور بار کے انتخابات ملتوی، بورڈ نے رانا انتظارحسین کو کامیاب قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب بار کونسل نے بدنظمی پر لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کااعلان کر دیا،دوسری جانب الیکشن بورڈ نے صدر کیلئے رانا انتظار حسین کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بدنظمی کے باعث ملتوی کردیئے گئے،دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے لاہور بار کے الیکشن ملتوی کر کئے گئے ،پنجاب بار کونسل نے بابر وحید کو قائم مقام صدر لاہور بار مقرر کردیا،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے 23 تاریخ تک انتخابات روکنے کا تحریری حکم جاری کیا ،ایوان عدل میں فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،وکلا بھی فائرنگ سے ڈر کر منتشر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
دوسری جانب لاہور بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیاگیا، نتائج کے مطابق صدر کیلئے رانا انتظار حسین نے 3046 جبکہ ان کے مدمقابل منیر حسین بھٹی نے 2168 ووٹ حاصل کئے،نائب صدر آصف امین گورئیہ نے 2057 ،ندیم انجم کو 1749 ووٹ ملے۔سیکرٹری کیلئے امیدوارملک کفیل کھوکھرنے 3 ہزار46ووٹ،عمر واڑئچ نے 2433 ووٹ لئے،فنانس سیکرٹری طاہرہ شاہین ڈھولوں نے 2352ووٹ لئے، نائب صدر ماڈل ٹاو¿ن سیٹ پر ہادی حسین بھٹی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
میانوالی ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں جسٹس گروپ نے الیکشن میں میدان مارلیا،میانوالی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ٹوٹل ووٹر کی تعداد 485 ہے، میانوالی میں412 ووٹ پول ہوئے تھے جس میں سے 36 ووٹ ضائع ہوئے،جسٹس گروپ نے الیکشن میں میدان مارلیا، جسٹس گروپ کے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ 246 ووٹ لیکر صدر منتخب ہ وگئے،بابر خان نیازی جنرل سیکرٹری امیدوار نے 241 ووٹ حاصل کئے،شیخ حنیف گروپ کے ملک آفتاب جوئیہ ایڈووکیٹ 165 لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک قیصر اقبال بھی 165 ووٹ حاصل کرسکے۔
فیصل آباد
فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشت پر رانا شاہد منیر منج 1670 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔ نائب صدر کی نشت پر حسنین حیدر شاہ نے 1128 کامیاب جبکہ رانا بابر 865 لیکر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار منتخب ہوئے ۔ سمندری میں پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ارشد منیر گل 212 ووٹ لے کر صدر بار ایسوسی ایشن منتخب جبکہ رانا جواد احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے
ملتان
ملتان ، بار کی 16 نشستوں پر 30 امیدوار مدمقابل تھے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدارت کا سہرا انڈیپینڈنٹ لائرز گروپ کے حمایت یافتہ سید وحید رضا بخاری کے سر سج گیا ، صدارتی امیدوار عمران خان خاکوانی 860 ووٹ اور ان کے مد مقابل رانا معراج خالد 489 ووٹ لے سکے ۔ ، گیلانی گروپ کے سید علی الطاف گیلانی بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔نائب صدرات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پر مہر طارق سیال کامیاب ہوگئے
اٹک
اٹک میں ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں ملک فخرزاد ایڈوکیٹ 249 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ۔ جنرل سیکرٹیری کے لیے وسیم امتیاز 266 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، اٹک کی تحصیل جنڈ میں صدر کی نسشت پر ملک سجاد احمد بار کے صدر اور شیخ محمد علی 51 ووٹ لے کر جنرل سیکٹری منتخب ہوئے ، فتح جنگ میں حاجی ملک طاہر محمود 54 ووٹ لے کر صدر اور بلال فرید جنرل سیکٹری منتخب ہوئے۔تحصیل حسن ابدل میں آصف خان 46 ووٹ لے کر صدر جبکہ آصف رزاق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
نارووال
ناروال بار کے سالانہ انتخابات میں رانا لعل بادشاہ 125 ووٹ کی برتری سے صدر اور میاں راحیل انجم 140 ووٹوں کی برتری سے سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ تحصیل شکرگڑھ میں نے قیصر مجیدچودھری 236 ووٹ لے کر صدرجبکہ جنرل سیکرٹری احسان شیر 189 ووٹ لیکر مد مقابل احسن اقبال کو 4 ووٹوں سے ہرا دیا ۔ اسی طرح ظفروال میں رانا سعید ایڈوکیٹ نے139ووٹ لیکر صدر اور شہباز سلہری 137 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔
اوکاڑہ
ضلع اوکاڑہ میں میاں طلعت ایڈووکیٹ 725 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ جنید کھچی ایڈووکیٹ 751 ووٹ لے کر سیکرٹری کی نسشت پر کامیاب ہوئے ۔۔۔تحصیل رینالہ خورد میں رانا عبدالرحمن 20 ووٹوں کی برتری سے صدر جبکہ عثمان ضیا 44ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔تحصیل دیپالپور میں منظور احمد ریحان صدر جبکہ میاں سجاد وٹو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
شیخوپورہ
پنجاب بار کے سالانہ انتخابات میں عمر حیات بھٹی 1069 ووٹ لیکر صدرجبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر صحیب احمد سدھو 698 ووٹ لیکر 3 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
جھنگ
جھنگ میں پنجاب بار کے سالانہ انتخابات کے نتایج کا تاحال اعلان نا ہوسکا ۔ شورکوٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پروگریسو فرینڈزگروپ کوبڑی فتح ملی۔ پروگریسو فرینڈز کے سجادحسین سیالو ی ایڈووکیٹ 170ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ۔ پروگریسو فرینڈزگروپ کے حافظ قیصر محمودایڈووکیٹ 235ووٹ لے جنرل سیکرٹر ی منتخب ہوئے ۔ ایگز یکٹو باڈ ی کی 10نسستوں میں سے 6پروگریسو فرینڈز گروپ جبکہ 4سیٹوں پر پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ احمد پور سیال میں صدر کی نششت پر قلب علی عباس ایڈوکیٹ 44 ووٹ کیکر کامیاب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نششت پر قاصد رضا جوئیہ ایڈوکیٹ 43 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔۔
خانیوال
خانیوال ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں 330ووٹ لیکر عزیز خان پنیاں صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل پیر احمد شاہ کھگہ نے 309 ووٹ حاصل کئے ۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا کاشف علی 376 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ھوگئے ان کے مدمقابل رفاقت حسین بھٹی نے 293 ووٹ حاصل کئے ۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں شبیر احمد بھٹی 177 صدر جبکہ فخر ریاض ورک 153 جنرل سیکرٹری بار منتخب ہوئے۔کامونکے میں رانا عثمان مجید خان ایڈووکیٹ248 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے ۔ جبکہ جنرل سیکرٹری سمیت تمام امیدوار ایک ماہ قبل ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں
مظفر گؑڑھ
مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات منیر ماھڑہ لائیبریری سیکریٹری منتخب جبکہ ، جنرل سیکریٹری اور صدر کے عہدے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے تحصیل جتوئی بار الیکشن میں جنرل سیکرٹری پر غلام مجتبیٰ لغاری ایڈووکیٹ 186 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔صدارت کے دونوں امیدواروں نے باہمی اتفاق سے چھ چھ ماہ کے لیے صدر بن گئے ، پہلے چھ ماہ رانا ارشد یوسف ایڈوکیٹ صدر بار ہونگے جبکہ اگلے چھ ماہ کے لیے ملک جاوید اولکھ ایڈوکیٹ صدر ہونگے ۔ تحصیل علی پور میں صدارت کی نشست پر ملک عارف چنجن ایڈووکیٹ 274 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جنرل سیکریٹری کے امیدوار یاسر شکور ایڈووکیٹ 244 ووٹ لے کر منتخؓب ہوئے ۔
گجرات
گجرات بار انتخابات میں ذکا اللہ سوہی 779 ووٹ لیکر صدر جبکہ ملک عثمان 39 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ گجرات:نائب صدر کی سیٹ پر قاضی شاہد ووٹ554،مدمقابل آغا اعجاز حسین 781حاصل کئے ، تحصٰل کھاریاں کے بارانتخابات ناصر احمد نے 310 ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے جبکہ محمد طیب 319 ووٹوں سے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب قرار پائے۔ تحصیل سرائے عالمگیر محمد سلیم 85ووٹ لے کر صدر جبکہ چوہدری مناظر حسین 85ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
کوٹ ادو
کوٹ ادو ڈسٹرکٹ بار الیکشن نتائج کا اعلان کردیا گیا ، صدر کی نشت پر حسنین رضوی 167 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جنرل سیکرٹری پر عمر ہوت 234 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ۔ تحصیل چوک سرور شہید میں ملک ایوب مغل ایڈووکیٹ 67 ووٹ لے کر صدر جبکہ ساجد چانڈیہ ایڈووکیٹ 61 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
پاکپتن
پاکپتن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پاکپتن کے سالانہ انتخابات سول اتحاد گروپ کے میاں محمد احمد وٹو ایڈوکیٹ 551 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ۔ جبکہ سول اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار حماد گجر ایڈووکیٹ 515 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔تحصیل عارف والا,بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا۔ چوہدری عمیر نذیرایڈووکیٹ 394 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ میاں اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ 339ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر فاتح قرار پائے۔
راولپنڈی
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں فیصل خان نیازی بطور صدر کامیاب ہو گئے، چیئرمین الیکشن بورڈ شفقت علی بھٹی، ممبران اسرارالحق ملک وغیرہ پرمشتمل بورڈنے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا،نتائج کے مطابق کل 2591 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی کا حق استعمال کیا ،فیصل خان نیازی 1294 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ،مد مقابل صدارتی امیدوار سید آفتاب احمد شاہ 81 ،سید انتظار مہدی نقوی 1207 ووٹ حاصل کر سکے ۔
نائب صدر کی نشست پر شاہد حمید بھٹی نے 1553،نرگس شبیر علوی نے 997ووٹ حاصل کئے،شاہد حمید بھٹی کو نائب صدر کے عہدے کیلئے منتخب قرار دیا گیا ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر راجہ محمد علی 954 حاصل کر کے کامیاب ہوئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 976 ووٹ حاصل کرکے ملک تجمل جاوید کامیاب ہوگئے ،فنانس سیکرٹری اور مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرادیا گیا تھا۔
پنجاب بار کونسل نے لاہوربار کے الیکشن بورڈ کے جاری کردہ نتائج معطل کردئیے، لاہور بار کے نتائج معطل کرنے کا حکم پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے جاری کیا، ان کاکہناتھا کہ پنجاب بار کونسل نے انتخابات 23 جنوری تک موخر کر دیا تھا،انتخابات ملتوی کرنے کے باوجود الیکشن بورڈ نے لاہور بار کے نتائج کا اعلان کیا، الیکشن بورڈ نے مس کنڈیکٹ کا مظاہرہ کیا اس لئے لاہور بار کے نتائج معطل کررہے ہیں ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار نے کہاکہ بابر وحید بطور قائم مقام صدر لاہور بار کام کریں گے،دوبارہ الیکشن 23 جنوری کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی