گورنر پنجاب کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا، لارجر بنچ 16 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے،لارجر بنچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے خط لکھاگیا،صدر مملکت اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج رات کا وقت ہے، گورنر پنجاب
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں ،گورنر جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم گورنر کو ہٹانے کی ہدایات جاری کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟