(24 نیوز)منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، لوٹے رکھ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا، ایک بیان میں ان کاکہناتھا کہ وہ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی
انصاف سٹوڈنٹس کی جانب سے راولپنڈی میں منحرف رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج کیاگیا، کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی اور مومنہ وحید کے گھر کے باہر لوٹے رکھ دیئے، آئی ایس ایف کارکنان نے مومنہ وحید کی تصویر بھی نذر آتش کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ تشکیل