مومنہ وحید نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی قیادت کو بھجوا دیا 

Jan 14, 2023 | 19:45:PM
تحریک انصاف، منحرف رکن پنجاب اسمبلی، مومنہ وحید، شوکاز نوٹس، جواب، پارٹی قیادت، بھجوا دیا،
کیپشن: مومنہ وحید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ۔
جواب میں کہا گیاہے کہ خاندان میں فوتگی کے باعث کراچی میں تھی، پارلیمانی لیڈر کو آگاہ کیا تھا،میں واپس آنے کو تیار تھی لیکن بتایا گیا کہ ووٹ 11 تاریخ کو نہیں بلکہ 12 تاریخ کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی
مومنہ وحید کاکہناتھا کہ بتایا گیا ووٹنگ 12 تاریخ کو صبح 12 بجے ہوگی،سموگ کی وجہ سے جہاز مقررہ وقت پر لاہور نہیں پہنچ سکا ، سموگ کی وجہ سے کراچی سے لاہور رات کی کوئی فلائٹ نہیں تھی۔
رکن پنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ میرے پاس اپنا پرائیویٹ طیارہ ہے نہ میں کرایہ پر لینے کی سکت رکھتی ہوں،میں پاکستان تحریک انصاف کی ممبر ہوں ، اگر میں نے کسی بھی عوامی فورم پر کچھ کہا ہے تو مجھے بتایا یا دکھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج رات کا وقت ہے، گورنر پنجاب