پنجاب کی الوداعی کابینہ کا اجلاس، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری

Jan 14, 2023 | 20:00:PM
پنجاب، الوداعی کابینہ، عمران خان، میانوالی، ڈویژن کا درجہ، منظوری،
کیپشن: پرویز الٰہی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کی الوداعی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کو بھی ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دےدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی سربراہی میں ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں الوداعی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دس مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے، کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی،کابینہ نے میانوالی ،بھکر اور تلہ گنگ کو ملا کر نیا ڈویژن بنانے کی منظوری دی، پنجاب میں مجموعی طور 2 نئی ڈویژن اور پانچ نئے اضلاع کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے آبائی شہر گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا، پنجاب میں نئے بنائے جانے والے اضلاع میں وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ سمیت جام پور شامل ہیں،نئے اضلاع کیلئے دس ارب روپے سے زائد کا فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ وحید نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی قیادت کو بھجوا دیا