جدید فیچر کیساتھ جرمن کمپنی سانسو کی الیکٹرک بائیک جلد مارکیٹ میں آنے کو تیار

Jan 14, 2023 | 20:59:PM
موٹر سائیکل، متوسط طبقے کی سواری، جرمن کمپنی سانسو، الیکٹرک بائیک، لانچ،
کیپشن: جرمن کمپنی سانسو کی الیکٹرک بائیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موٹرسائیکل کو متوسط طبقے کی سواری سمجھا جاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتا ہے،دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی تو لوگوں کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔
پٹرول سے پیدا ہونے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی پر کتنا اثر ڈالتا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں،ماحولیاتی آلودگی اورپیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارون ایس خان کی جرمن کمپنی سانسو اس مسئلے کا حل اپنی الیکٹر ک بائیک ای ایم سی کی صورت میں عام عوام کے لئے یورپ،دبئی ،جرمنی سمیت پاکستان میں لانچ کرنے جارہا ہے۔

الیکٹرک موٹرسائیکل کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ آنے والے وقت میں الیکٹریکل موٹرسائیکل کا استعمال بڑھ جائے گا۔سانسو کمپنی کی الیکٹرک موٹرسائیکل کی جانب سے لانچ کردہ کچھ ماڈلز پر ایک نظر ڈالیں جوجدید ڈیزائن، آرام دہ، رفتار اور حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر پہلی بار متعارف کروائی جا رہی ہے۔
سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل کے تین ویرئنٹ ہیں جن میں سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل ای ایم سی R1,R2اور R3شامل ہیں۔سانسو ای ایم سی R1 کی بات کریں تو اس میں 80 ایمپئر کی بیٹری اور دس ہزار ایمپئر کی بیٹری ہے جسے آپ 130 سے 140 کی سپیڈ میں 130 سے 140کلو میٹر سفر طے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ وحید نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی قیادت کو بھجوا دیا
 سانسو ای ایم سی R2 میں 60 ایمپئر کی بیٹری اور 8000واٹ کی موٹر سے جس سے آپ 110 سے 120 کی سپیڈ میں 110سے 120 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں، سانسو ای ایم سی R3 کی بات کریں تو اس یہ 40 ایمپئر کی بیٹری کیساتھ 5000 واٹ کی موٹر میں دستیاب ہے جس کی مدد سے آپ 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے 90 سے 100 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔

سانسو الیکٹرک موٹر سائیکل کے جدید  فیچر کی بات کریں تو اس میں اے بی ایس بریک ہے جو ڈرائیونگ کو محفوظ اور بہتر بناتا ہے،اس کے ساتھ ہی اس میں تھری سپیڈ ٹرانسمیشن ہے،شاک کی بات کریں تو اس میں بولڈ ہائیڈرولک شاک ہیں جو آپ کے سفر کو آرام دہ بناتے ہیں۔سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل 250 کلو گرام تک کا وزن آرام سے اٹھا ہو سکتی ہے،سانسو ای ایم سی کی صورت میں آپکو ملے گا آلودگی سے پاک ماحول اور آٹو موبل انڈسٹری کو ایک نیا بہتر مستقبل۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی الوداعی کابینہ کا اجلاس، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری