(24 نیوز)اداکارہ و ماڈل متھیرا پر بھی فٹنس کا جنون سوار ہو گیا،اداکارہ کی ورز ش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل متھیرا کا شمار نڈر اداکاراﺅں میں ہوتا ہے وہ جو کرنے کی ٹھان لیتی ہیں وہ کر گزرتی ہیں، اداکارہ پر آج کل فٹنس کا جنون سوار ہے ، جس کیلئے وہ روزانہ گھنٹوں جم کرتی ہیں ۔
متھیرا نے باقاعدہ پروفیشنل ٹرینر بھی ہائیر کر لیا ہے ،ٹرینر خود اداکارہ کو ایکسرسائز کرواتا ہے ۔
یاد رہے کہ متھیرہ کا وزن سو کلو سے بھی زیادہ ہوگیا تھا ،ماتیرا تین ماہ میں اپنا وزن کم کرنے کا چیلنج لے کر جم کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی الوداعی کابینہ کا اجلاس، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری