(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور ماہرین آئینی امور شریک ہوئے۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ (ن )نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ لیگی اراکین پارلیمان نواز شریف کے ساتھ تھے اور ہیں، پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا،شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسے قوم مسترد کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟