کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملہ، 5 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

Jan 14, 2024 | 00:03:AM

(احمد منصور) کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملہ ہوا جس میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملہ ہوا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، حملے کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 5 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہدا میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ،لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں