دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک کونسا ہے؟

Jan 14, 2024 | 09:24:AM
دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک کونسا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لبنان دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جہاں ہر لاکھ آبادی میں سے 22.6 اموات روڈ حادثات کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔

عرب نیوز کے مطابق گلوبل پوزیشننگ اسپیشلسٹ کی جانب سے شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کے معیار کے لحاظ سے لبنان 7 میں سے 2.8 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

گلوبل پوزیشننگ ماہرین کے مطابق سڑکوں کے معیار، ٹریفک اموات اور گاڑیوں کے جرائم کے اعدادوشمار کی تحقیقات میں دنیا کے 60 ممالک میں کار چوری کی شرح بھی 179 فی لاکھ آبادی ہے۔

لبنانی سکیورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ سال اگست میں لبنان بھر میں ٹریفک حادثات میں کل 45 افراد ہلاک اور 263 زخمی ہوئے۔

بیروت میں قائم ریسرچ اور کنسلٹنسی فرم انفارمیشن انٹرنیشنل نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران لبنان میں 1,099 سڑک حادثات ریکارڈ کیے، جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 916 تھی۔

گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں بھی سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:حج زائرین کیلئے اہم خبر

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق لبنان میں خطرناک ڈرائیونگ کی بڑی وجہ سڑکوں کا ناقص معیار کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی ہے۔

لبنان میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سڑکوں پر ریڈار سسٹم نصب ہے۔

جرمانے بھی حادثات کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو لبنان میں بہت کم ہیں، جہاں تیز رفتاری پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ تقریباً نصف ڈالر ہے۔

گلوبل پوزیشننگ اسپیشلسٹ (جی پی ایس) ڈرائیور بننے کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں لبنان کے بعد یوراگوئے دوسرے نمبر پر ہے جو کار چوری میں پہلے نمبر پر ہے۔

ادھر کوسٹاریکا، چلی، ڈومینیکن ریپبلک،یونان، گوئٹے مالا، اٹلی اور روس بھی گاڑی چلانے کے لیے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔