(طیب سیف)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت اور 16 جماعتوں کے امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔
این اے 46 میں آزاد امیدوار مصطفین کاظمی کا انتخابی نشان پیرا شوٹ اور شعیب شاہین کا انتخابی نشان شوز ہو گا۔
علاوہ ازیں این اے 47 سے مجموعی طور پر37 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو بیٹری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کو گھڑی اور خواجہ سراء امیدوار کو سبز مرچ انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
دوسری جانب این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 11 جماعتوں کے امیدوار اور 27 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حج زائرین کیلئے اہم خبر
این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز انار کے نشان پر میدان میں اتریں گے جبکہ علی بخاری پیراشوٹ کے نشان پرالیکشن لڑیں گے۔