(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی ٹکٹوں کا تحقیقی جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے انتخابی ٹکٹوں میں 38 ایسے امیدوروں کو ٹکٹ دیئے ہیں جن کی آپس میں انتہائی قریبی رشتہ داری ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 33 ایسے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جو رشتے میں باپ بیٹا، باپ بیٹی، بھائی ، بہن بھائی ،بہنیں، ماموں بھانجا ، چچا بھتیجا، خالہ بھانجی، برادر نسبتی اور کزن ہیں۔
تحریک انصاف نے ملتان سے سابق ایم این اے مخدوم زین قریشی اور ان کی بہن مہر بانو قریشی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔لودھراں سے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ کو قومی اور ان کے بیٹے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ کو صوبائی اسمبلی ٹکٹ دیا گیاہے۔
رحیم یار خان سے رئیس محبوب کو قومی اور ان کے بیٹے رئیس حمزہ محبوب کوصوبائی ٹکٹ دی گئی ہے۔ راجن پور سے دو بھائیوں سابق ایم پی اے احمد علی دریشک اور عاطف علی دریشک کو قومی اسمبلی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، ان کے کزن سابق ایم پی اے اویس دریشک بھی صوبائی اسمبلی امیدوار ہوں گے۔وہاڑی سے سابق ایم این اے اورنگ زیب کچھی اور ان کے بھائی سابق ایم پی اے جہان زیب کچھی کو قومی و صوبائی ٹکٹیں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’عمران خان سرپرائز دیں گے ،وہ آخری گیند تک لڑنے والا کھلاڑی ہے‘
اٹک سے سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ان کی بیٹی سابق ایم این اے ایمان وسیم دونوں کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔وہاڑی سے دو بہنوں عائشہ نذیر جٹ اور عارفہ نذیر جٹ کو قومی و صوبائی ٹکٹ ملا ہے۔لاہور سے سابق ایم این اے کرامت کھوکھر اور ان کے بھتیجے سابق ایم این اے ظہیر عباس کھوکھر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ملتان سے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کو قومی اور ان کے بھائی ملک عدنان ڈوگر کو صوبائی اسمبلی ٹکٹ دیا گیاہے۔
مزید پڑھیں:عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئیں گے،اسرائیل،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار