(24 نیوز)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقے بھی بدستور شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک ،سیالکوٹ موٹر وے اور ایم تھری،ایم فور اورایم فائیو موٹروے بھی بند سمندری سے درخانہ تک بند ہے۔
ایم فور ملتان سے فیصل آباد اور ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یارخان تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ ایم 14 کو رات گئے کھڑپہ سے کوٹ بیلیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے حفاظت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 امیدوار زمیندار،جبکہ 53 کاروباری شخصیات
ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔