کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 12 ویں برسی

Jan 14, 2024 | 11:55:AM

( ویب ڈیسک ) دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ شاعری میں بھی دلچسپی رکھتی تھیں۔ بے پناہ ذہنی صلاحیتوں کی مالک ارفع کریم کا نام آج بھی زندہ ہے۔

محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔

ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان بنا کر امریکا آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 امیدوار زمیندار،جبکہ 53 کاروباری شخصیات

ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں، انھیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئیں۔

مزیدخبریں