(عادیہ ناز)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جاری،صوبائی وزیر علی الصبح کمشنر و ڈی جی کے ہمراہ دونوں پیکجز کا تفصیلی دورہ کرنے پہنچ گئے۔
وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایات پر عمل درامد جاری ہے ، صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکے ہمراہ علی الصبح کنٹرولڈ ایکسس کوریڈوربندروڈمنصوبے کا دورہ کیا ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے دونوں پیکجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منصوبے کے پیکج ون کا 58 فیصد ،پیکج ٹو کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،پیکج ون کے تمام پینلز تیار ،5800 انسٹال، تمام گرڈر لانچ کر دیئے گئے،پیکج ون پر سفالٹ کا کام جاری ہے جبکہ این جے بیریئر و دیگرپہلوؤں پربیک وقت کام جاری کردیا گیا۔
اس کے علاوہ پیکج ٹوکے3710 پینلز انسٹال 6371 پینلز تیار، گرڈرز تیار، لانچنگ کا عمل جاری،دونوں پیکجز کے وال پینلز کی انسٹالیشن کا کام دن رات جاری ہے،پیکج ون کے چار سب ویز پر کام مکمل ، پیکج ٹو کے سب ویز پر کام جاری جبکہ منصوبے سے منسلک نالے کی ڈسمینٹلنگ پر واسا کا کام بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پریس کلبز میں اسپیشل گرانٹ تقسیم
صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصرنے پیکج ٹو کی یومیہ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹ کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کی ، اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا، پی ایچ اے اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔