اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: اربوں روپے کے سگریٹس ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) ایف بی آر کا سگریٹ سمگلروں کے خلاف بڑا کریک ڈاون، ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی 17 ٹیموں نے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے نان ڈیوٹی اور جعلی سگریٹس ضبط کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی 17 ٹیموں کی جانب سے شہر لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 8 لاکھ 12 ہزار سگریٹس ضبط کر لیے گئے۔
کاروائیوں کے دوران 16.2 ملین روپے کے نان ڈیوٹی اور جعلی سگریٹس برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر پر چھاپہ،ایس ایچ او سمیت 5اہلکار معطل
17 ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 190 اہلکاروں نے کریک ڈاون کیا۔ کاروائیاں علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مون مارکیٹ اور گلبرگ میں کی گئی۔ اس کے علاوہ گارڈن ٹاؤن، سمن آباد، ڈی ایچ اے فیز I، 4 اور 5 میں بھی کاروائی کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے بھاٹی گیٹ، ریگل چوک، شاہدرہ، سرکلر روڈ، والٹن کینٹ میں بھی چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔
چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور امجد فاروق نے ڈیوٹی اور ٹیکسز چوروں کے خلاف کاروئیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہیں۔