(میاں محمد اشفاق) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خواتین باہر نکلیں ہر گھر تک میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں۔
سیالکوٹ میں ہونے والے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خواتین پارٹی کے لئے محنت سے کام کرتی رہیں، اللہ تعالٰی ہمارے ملک کو روشن رکھے، میاں نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک پھل پھول رہا تھا، چند لوگوں کی منشاء پر میاں نواز شریف کو گھر بیٹھادیا گیا، اس شہر میں ایک بھی ترقیاتی کام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نہیں ہوا، 8 فروری کو میاں نواز شریف پھر برسر اقتدار آئے گا، ایک بار پھر ترقی کا آغاز ہو گا جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ نے انتخابی نشانات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،وجہ کیا بنی؟
انہوں نے مزید کہا کہ سوا سال کی حکومت ملی اس میں بھی ہم نے ترقیاتی کام کئے ہیں، ہم نے گرلز کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا، یہ اتنے بے شرم تھے کہ اسی یونیورسٹی کا دوبارہ افتتاح کیا، ان نوسربازوں سے جان چھوٹ چکی ہے، اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو ایسے ایکسیڈنٹ ہوتے رہیں گے، انہوں نے مجھ پر مقدمات بنائے ایک بھی ثابت نہ کر سکے، یہ پکڑے گے ہیں 7، 8 روز بعد ہی انہوں ٹی وی پر آکر اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
خواتیں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تربیت میں شامل ہے کہ ہم خواتین کی عزت کریں، ماں جیسی مقدس ہستی کو سیاست میں استعمال کیا گیا، ان کے الیکشن لڑنے میں کوئی منع نہیں کرتا، یہ اپنی ماں کو چوک میں لے آئے ہیں، یہ خود کیوں نہیں الیکشن لڑتے، کیا انہوں نے کسی سے وعدہ کیا ہے؟ ہم خواتین کو عزت اور آبرو دینا اپنی تربیت سمجھتے ہیں۔
اپنے اوپر لگے الزام پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے خانہ کعبہ میں لے جائیں میرا کسی واقع سے کوئی تعلق نہیں، ایسا واقع ہوا ہی نہیں یہ صرف ہمدردی حاصل کرنے لے لئے پلانٹ کیا گیا ہے، جب چور حکمران بن جائیں تو اُس دھرتی سے اللہ کی رحمت اُٹھ جاتی ہے، ان کے لیڈر پر سارے چوری کے مقدمات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی میں شامل ہونیوالے فیاض الحسن چوہان نے بڑی چال دی،پی ٹی آئی کیلئے جیتنا مشکل ہو گیا
ن لیگ کے دورِ حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوا شریف کے دور میں بجلی کی قیمت 7 سے 8 روپے فی یونٹ تھی، اس ملک میں ترقیاتی کام جاری تھی، ملک کی ترقی کو روک کر ایک ایسے شخص کو مسلط کیا گیا جس ملک بُرا حال کر دیا، 5 سال قوم اپنے حق سے محروم رہی ہے، ہم نے سابق ادوار میں بھی اپنے شہر کی خدمت کی ہے، ہم نے موٹروے دیا ہمارا منصوبے میں شامل ہے اس موٹروے کو اسلام آباد تک لے کر جائیں گے، قوم باہر نکلے ، میاں نوازشریف کے لئے نکلیں، خواتین باہر نکلیں ہر گھر تک میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں۔