(اشتیاق ربانی) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013 میں لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔
شکر گڑھ کے حلقہ این اے 75 میں احسن اقبال نے الیکشن ہال کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے نام لئے بغیر دانیال عزیز پر وار کیا، دوران خطاب کہا کہ 2013 میں ن لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لئے 20 منٹ کے دلائل دئیے اور وفاداری گارنٹی بھی دی، دانیال عزیز کو حادثہ کے بعد ڈی ایچ کیو میں سارے ڈاکٹروں کو سٹینڈ بائی کیا، مجھے جنرل باجوہ نے کہا کہ اگر نارووال میں فرسٹ ایڈ نہ ملتی تو زندگی خطرے میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ نے انتخابی نشانات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،وجہ کیا بنی؟
انہوں نے مزید کہا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، دانیال کو پی ٹی آئی نے گھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہ دی تھی۔