عوام چوتھی بارکسی کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے،ہم شیر کا شکارکرینگے، بلاول 

Jan 14, 2024 | 19:23:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام چوتھی بارکسی کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے،ہم شیر کا شکارکریں گے،ہم ان کو نہیں مانتے،عوام کو پتہ ہے جب یہ وزیراعظم بنتا ہے تو کتنا ظالم بن جاتا ہے ،عوام کے حق پر ڈاکہ مار کر اسے پہلے بھی تین بار مسلط کیا گیا ، وہ جب بھی وزیراعظم بنا عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔
خیرپورمیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا آئندہ وزیراعظم جیالا ہوگا،خیرپورکے عوام نے 8فروری سے پہلے ہی فیصلہ سنادیا،جیالا وزیراعظم اور جیالا ہی وزیراعلیٰ ہوگا،بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ لاہورکے پرانے سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کررہے ہیں،پرانے سیاستدانوں کی نفرت کی سیاست نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے،ہم عوامی راج قائم کرنے جارہے ہیں،ہمارا راج ہوگا تو نفرت کی سیاست نہیں کریں گے،ہم سب کےساتھ ملکر مسائل کا حل کریں گے،اگرانہیں حکومت ملی تو وہ خود کو جیل سے بچائیں گے،مجھے حکومت ملی تو عوام کو مہنگائی سے بچاو¿ں گا،میرامقابلہ مہنگائی اور بےروزگاری سے ہے،کوئی سیاسی جماعت ہمارا مقابلہ کرہی نہیں سکتی،میری حکومت بنائیں ،عوام سے کئے10وعدے پورے کروں گا،حکومت ملی توسرکاری ملازمین کی تنخواہیں دوگنا کردینگے،عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی میں شامل ہونیوالے فیاض الحسن چوہان نے بڑی چال دی،پی ٹی آئی کیلئے جیتنا مشکل ہو گیا
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ لاہورمیں سندھ کے معیار کا ایک بھی ہسپتال نہیں،ہم حکومت بنانے جارہے ہیں عوامی راج قائم کریں گے ، کوئی طاقت پیپلزپارٹی کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی ،ان کاکہناتھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے آج پورا ملک تقسیم ہورہا ہے ،مجھے حکومت ملی تو عوام کو مہنگائی اور غربت سے بچاو¿ں گا ،عوامی معاشی معاہدے کے مطابق تنخواہ ڈبل کرکے دکھائیں گے ،پاکستان کو عوام مشکلات سے نکالنے کیلئے میرا ساتھ دیں ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بن رہے ہیں،حکومت ملی تو ملک بھر میں 30لاکھ گھر بنا کردیں گے،میرا کسی جماعت سے مقابلہ نہیں ، میرا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے ، ان کاکہناتھا کہ خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے ،کسانوں کیلئے بےنظیر کسان کارڈ لے کرآئیں گے،مزدوروں کیلئے مزدور کارڈ لے کر آئیں گے،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں18ویں ترمیم ختم کرو،ن لیگ والے کہتے ہیں این ایف سی ایوارڈ ختم کرو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیسہ اور وسائل ہیں لیکن آپ نے چوری کئے،اسلام آباد میں بیٹھے بابو پیسہ نہیں دیتے ان سے پیسہ چھین کر عوام کو دوں گا ،ان کاکہناتھا کہ 17 وفاقی وزارتوں کو چلانے کیلئے300 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں ،17 وزارتیں ختم کرکے 300 ارب کسانوں ، خواتین کو دوں گا،حکومت ملی تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا،عام انتخابات میں مجھے بھرپوراکثریت دلائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیرپورسے لےکرکراچی تک مجھے تمام سیٹیں دلائیں،میرے امیدواروں سے کوئی غلطی ہوئی توانہیں معاف کردیں،میرے امیدواروں کو جتوائیں ،کام میں کروں گا،اشرافیہ کی سبسڈی بند کرے پیسہ عوام پر خرچ کروں گا ، ہم نے عوام کو معاشی بحران سے نکالنا ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کو بھٹو ازم کی ضرورت ہے ،اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا،آپ کا ساتھ ہوتوکوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ نے انتخابی نشانات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،وجہ کیا بنی؟

مزیدخبریں