(احمد منصور) گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بُلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے پانچوں جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت شہید (عمر: 24 سال، ساکن ضلع کراچی)، سپاہی شفیع اللہ شہید (عمر: 23 سال،ساکن ضلع لسبیلہ)، لانس نائیک طارق علی شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی محمد طارق خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع میانوالی) کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
نماز جنازہ کے بعد شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔