اوکاڑہ: 15 جنوری کو مریم نواز کا جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جس موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمد پرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔
مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے سیکیورٹی پاس حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے۔
مریم نواز پیر کو دن 12 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں جسلے سے خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جلسےمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نقاط پر بات کی جائے گی۔