کوئٹہ: ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی رہنماپارٹی سے مستعفی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان

Jan 14, 2024 | 23:54:PM
کوئٹہ: ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی رہنماپارٹی سے مستعفی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان
کیپشن: اسلم رند پریس کانفرنس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما اسلم رند نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر جماعت سےعلیحدگی اختیار کر لی اور  آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42 سے امیدوار اسلم رند نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاجاً مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔اسلم رند کا کہنا تھا کہ  وہ پی بی 42 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے الزام عائدکیا کہ پارٹی کے صوبائی صدر  نے سفارش سے اپنے دامادکو کوئٹہ سے امیدوار نامزد کردیا، وہ کوئٹہ کی سیاست سے کبھی وابستہ نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کے 40 لاکھ عوام کےحقوق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، 20 سالوں میں 1 کھرب  50 ارب روپے ملنے  کے باوجود  شہر سہو لیات سے محروم ہے اور  کوئٹہ  میں نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے  باوجود بیروزگار  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے روپے کمی متوقع، عوام کیلئے اچھی خبر