(24نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی میں بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول دلہے کا رشتے دار تھا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 1شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا،بارات لانڈھی سے کورنگی ڈھائی نمبر جارہی تھی اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں مقتول آگیا۔
مقتول حمید کو سینے پر گولی لگی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوگئے تھے، کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
مقتول حمید دلہے کا رشتے دار ہے اور وہ ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔