(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران کہاں تھے ان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ۔
قومی کپتان کی تازہ ترین تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوا ن دعوت تبلیغ کے سلسلے میں پشاور کی ایک مسجد میں موجود تھے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے دوران ملتان سلطانز غیر حاضر تھے ۔
کرکٹ فینز نے محمد رضوان کے اس عمل کو پسند کیا ہے اور ان کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہیں۔