کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

Jan 14, 2025 | 11:06:AM
کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے،اُنہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان کو سیل کر کے تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔

گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔