احتجاج کیس: بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Jan 14, 2025 | 11:14:AM
احتجاج کیس: بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،مقدمہ میں نامزد ملزمان شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجہ،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔