ویسٹ انڈیز کاشکار،سپن وکٹ کی تیاری کیلئے گرم خیمہ، ہیٹر  کا  استعمال

Jan 14, 2025 | 12:27:PM

(24 نیوز) پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پچز سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کےلیے پچ بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور گراؤنڈ مین کو دونوں میچز کےلیے اسپنرز کےلیے سازگار پچ بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہدایت ملنے کے بعد ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے پچ کو سوکھا اور ڈرائی رکھنے کےلیے نیا پلان ترتیب دے دیا۔

مزید پڑھیں:فخر  زمان فٹنس اور کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے کوشاں 

ذرائع کے مطابق پچ کو مکمل طور پر کوور سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور کوورز کے دونوں اطراف اندرونی حصے میں ہیٹرز لگائے گئے ہیں، ٹونی ہیمنگ نے ہی گرین ہاؤس کا آئیڈیا پاکستان کرکٹ میں متعارف کروایا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرمائش کو قائم رکھنے اور ضائع نہ ہونے دینے کےلیے گرین ہاؤس کا آئیڈیا استعمال کیا گیا، جس کا مقصد ملتان میں دھند کے باعث موجود نمی کا پچ سے خاتمہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ گرین ہاؤس کے آئیڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے کام کررہے تھے۔

مزیدخبریں