جہیز لینے والے اور دینے کیخلاف بل پیش، 5سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی) جہیز لینے والے اور دینے والے ہو جائیں خبردارہوجائے، قومی اسمبلی میں جیز کی ممانعت کا بل پیش کیا گیا،جہیز لینے یا دینے والے کو5سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
قومی اسمبلی میں بل شرمیلہ فاروقی نے جہیز کی رسم کے خلاف بل پیش کیا جس میں جہیز لینے اور دینے والے دونوں فریقین کے خلاف قانونی کارووائی ہوگی،بل کا اطلاق اسلام اباد کی حدود میں ہوگا، بل کے بعد جہیز رسم کے جاری رکھنے والوں کو 5 سال تک سزا ہوسکتی ہے جبکہ اس کےعلاوہ جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے، کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
دولہا اور دلہن کو دیئے گئے تحائف پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا تاہم واسطہ یا بالواسطہ جہیز کا مطالبہ کرنے پر کم سے کم2سال کی سزا اور کم سے کم اڑھائی لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ہو گا۔
عدالت مخصوص وجوہات پر سزا ایک سال سے کم کر کے آٹھ ماہ تک سنا سکتی ہے جبکہ جہیز کے حوالے سے اشتہارات پر بھی پابندی عائد ہوگی، اگر کوئی رشتے کے لیے جائیداد یا کسی کاروبار کی پیش کش کرتا ہے تو وہ سزا کا مستحق ہوگا
سزا کی مدت2سال جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے،ایکٹ کے تحت یہ جرائم ناقابل ضمانت، ناقابل راضی نامہ ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں؛ محدود وسائل شہر کی بدقسمتی ہے، میئر کراچی مُرتضیٰ وہاب