سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 32 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا

Jan 14, 2025 | 18:56:PM

(24نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچنج  میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،آج 32 ارب 58 کروڑ مالیت کے 58 کروڑ 94 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 

 ملکی معیشت میں بہتری کارحجان جاری ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج سے بھی کاروباری انڈیکیٹر کافی بہتر ہو رہے ہیں،آج  پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس پوائنٹس میں اضافہ ہوا،100 انڈیکس 574 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 1لاکھ 14 ہزار 804 کی سطح پر پہنچ گیا،آج 32 ارب 58 کروڑ مالیت کے 58 کروڑ 94 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 

یہ بھی پرھیں : انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا     

مزیدخبریں