سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Jan 14, 2025 | 19:05:PM
سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی قیمتوں میں کمی آئی، فی تولہ 1400 روپے سستا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹس میں  فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے اور دس گرام سونا  1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کا ہوگیا ہے۔

جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں  کمی دیکھنے کو ملی ہے جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کم ہو کر 2661 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے جبکہ  چاندی کی قیمت مستحکم ہے ایک تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا