آرمی چیف سے بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف افسر کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے دو طرفہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا،آئی ایس پی آر

Jan 14, 2025 | 20:01:PM
آرمی چیف سے بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف افسر کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے ملاقات کی ہے،ملاقات  کے دوران  خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے دورہ پاکستان کے دوران جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جس کے دوران خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نےوفد کے ہمراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آرنے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان باہمی  سٹریٹجک مفادات، دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کی راہیں تلاش کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے دو طرفہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا،پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے دو طرفہ شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے پاک رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے علاقائی امن سلامتی اور استحکام کے لیے اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین