سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام آباد کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

Jan 14, 2025 | 22:21:PM
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام آباد کا کوٹہ بڑھا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب حکومت سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام آباد کا کوٹہ بڑھا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کی سیٹیں3 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی،اس سے قبل اسلام آباد ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار پنجاب میں اوپن میرٹ سیٹوں پر داخلہ لے سکتے تھے،اسلام آباد کے امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس کی 26 اور بی ڈی ایس کی 4سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ 

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اسلام آباد کے امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس کی درخواست دینے کی تاریخ میں2دن کی توسیع کر دی،اسلام آباد کے امیدوار اب 17 جنوری شام5بجے تک ایم بی بی ایس میں داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں،جو امیدوار پہلے درخواست جمع کرا چکے ہیں وہ 17 جنوری تک اپنی درخواست میں ردوبدل کر سکیں گے۔  

یہ سہولت صرف اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے ہوگی،پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی

پنجاب ڈومیسائل امیدواروں کے لیے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے،اب تک 12,967 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں، امیدوار جلد از جلد آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا عمل مکمل کرلیں۔  

یاد رہے کہ داخلوں کا عمل 6 جنوری کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام شروع کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: میٹرک نتائج فروخت , کتنے میں بکے؟حیرت انگیز انکشاف