(24 نیوز) حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔
رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی ۔رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے۔
ضرورپڑھیں:گھروں پر 100فیصد ٹیکس لگانے کا منصوبہ سامنے آگیا
اب یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے،دوسری جانب جو عوام کیلئےا چھی خبر سامنے لا رہی ہے وہ یہ ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے، وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی، نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت جبکہ فی یونٹ بجلی 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔