عید پرسمارٹ لاک ڈاوَن ۔۔پبلک ٹر انسپو رٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔۔ڈا کٹر فیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عید الا ضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دولہا عین شادی کے وقت پھیرے ادھورے چھو ڑ کر فرار