چکن پھر مہنگا ہو گیا۔۔آج کا ریٹ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چند دنوں سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ،اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 222 روپے سے بڑھ کر 232 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 152 اور پرچون ریٹ 160 روپے فی کلو ہو گیا۔فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد۔۔۔