اسلام آباد:2 ڈکیت گرفتار ،2 کروڑ کا لوٹا سامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کروڑوں روپے لوٹنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکووں کوتھانہ شالیمار پولیس اسلام آبادنےگرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان سے تقریبا دو کروڑ روپے ما لیت کا لوٹا گیا سامان، نقدی وقیمتی اشیا برآمد کر لی گئیں۔ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی اشیا میں ایک لگژری گاڑی اور ہیوی بائک بھی شامل۔ملزمان نے ایف ٹین ٹو میں اسلحہ کی نوک پر گھروالوں کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی تھی،ملزمان میں عما د غنی اور یو شع شامل ہیں۔ ملزمان سےڈیجیٹل کیمرے، گھڑیاں، دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا نے مزید 24 افراد کی جان لے لی،1980نئے کیسز رپورٹ