(24نیوز) پولیس کے شیر جوانوں نے عیدی اکھٹی کرنے کے لیے انوکھی رشوت مانگ لی گجرات محنت کش میاں بیوی کو ریلوے روڈ پر روک کر عیدی کے لیے بکرا مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں پولیس کے جوانوں نے میاں بیوی کو دھمکیاں دیں کہ عیدی کے لیے بکرا لے کر نہ دیا تو آپ پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیں گے شاھین پولیس کے نوجوان وقاص اور فاطمہ کی غیر قانونی جامعہ تلاشی کرتے رہے۔
خیال رہے میاں بیوی گھر سے ریلوے روڈ پر بچوں کے لیے سودا سلف لینے کے لیے گئے تھے، خاتون نے انصاف کے لیے ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے نام درخواست دے دی ، انوکھی رشوت مانگنے والی درخواست نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: جانئیے!!!خوبصورت جلد کیلئے سونف اور الائچی کا کردار