بھارتی قید سے رہائی .. 3 ماہی گیرکراچی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔ ماہی گیروں کو دسمبر2017 میں بھارتی فورسز نے مچھلی کے شکار کے دوران کھلے سمندر سے گرفتار کیا تھا۔
رہائی پانے والےماہی گیر حسن، وٹو محمد اور محمد جمن 28 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے اور کورونا وباکے باعث ان ماہی گیروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی جیلوں میں اب بھی 92 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو20،20 ہزار روپے بھی دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد