(24نیوز) ازبک صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر کل روانہ ہو رہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے معروف کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا، دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیر اعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق تاشقند میں مشترکہ بین السرکاری کمیشن کے چھٹے اجلاس اور مشترکہ بزنس کونسل کے افتتاحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، وزیر اعظم وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان اور ازبکستان تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات پولیس نے انوکھی رشوت مانگ لی