(24نیوز)چینی کارکنوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی، ترجمان دفتر خارجہ خیبر پختونخوا میں چینی کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس مکینیکل خرابی کے بعد کھائی میں گر گئی.
ترجمان دفتر خارجہ کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نو چینی باشندے اور تین پاکستانی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ چینی کارکن پاکستانی عملہ کے ہمراہ جاری منصوبے کے لئے اپنے کام کی جگہ پر جارہے تھے، مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں اور چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس واقعے میں نشانہ بننے والےچینی اور پاکستانی کارکنوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کرتے ہیں پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں خیال رہےپاکستان چینی شہریوں ، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے حادثہ گیس کی لیکیج کی وجہ سے ہوا،مزید تفتیش جاری ہے۔