ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی نتیجہ تسلیم  کریگی: عمران خان

Jul 14, 2021 | 12:10:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستان میں ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم کرلے گی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے  کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لئےای ووٹنگ کا نظام اور پاکستانی ووٹرز کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو بڑی امیدیں ہیں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، انکی ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہے،ہماری کوشش ہے ای گورننس لے کر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتہ نہیں چلتا کہاں گئی۔

عمران خان نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انقلاب آگیا ہے، نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنادیا ہے۔ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہوجاتی ہے، ایسے میں ہمیں مسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرنا ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ اگست تک اسلام آباد کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
 

 
 

مزیدخبریں