(24نیوز)منگنی ٹوٹنے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ،ملزم حیدر علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی ملزم کیخلاف سابقہ منگیتر نادیہ کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق منگنی ٹوٹنے پر ملزم نے میری کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکر دیں ،لڑکی کا موقف ہےملزم نے منگنی توڑنے کی بہت بڑی سزا دی ملزم نے مجھے بدنام کر دیا لڑکی نے سابقہ منگیتر کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا عدالت نے مزید سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کر دی۔