(24نیوز)وفاقی کابینہ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا ،وفاقی کابینہ کو سنگینی سے آگاہ کردیا گیا،پاکستان میں نئے کورونا کیسز میں 15 سے 20 فیصد ڈیلٹا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔
اسد عمر کی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 15 سے 20 فیصد ڈیلٹا کیسز ہیں ڈیلٹا وئیرنٹ سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کم سطح پر ہے ،بھارتی ڈیلٹا وئیرنٹ سرحدوں کے پار تیزی سے پھیلاہے،مزید یہ کہ ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک تیر سے دو شکار !!! ایس ایچ او خود شکار ہوگیا