سابق بھارتی کرکٹر یشپال شرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال 

Jul 14, 2021 | 14:06:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر یشپال شرما منگل کو  نئی دہلی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یشپال شرما1983 میں پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن رہے ۔66 سالہ یشپال کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے ۔یشپال نے بھارت  میں عالمی کپ کی تاریخی جیت میں اہم کرداراداکیا تھا۔
یشپال شرما نے بھارت کے لئے 37 ٹیسٹ میچ اور 42 ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلے۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 33.5 کے اوسط سے 1606 رنز  اور ون ڈے میچوں میں28.5کے اوسط سے883رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم  کریگی: عمران خان

مزیدخبریں