جہلم :درجنوں دیہاتوں کو ملانے والا پل بارش میں بہہ گیا 

Jul 14, 2021 | 14:07:PM

(24نیوز)جہلم میں شدید بارشیں ،بڑاگواہ پل اور کار پانی بہا کر لے گیا،درجنوں دیہاتوں کو شہر سے ملانے کے لیے ایک ماہ قبل پل اور سڑک تعمیر ہوئی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق جہلم میں بارشوں  سے نشیبی علاقوں اور کھیتوں میں پانی جمع  ہو گیا ،جس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہو گئے، خیال رہے بارشوں سے بڑا گواہ پل بھی پانی میں بہہ گیا ،پل سے گزرنے والی کار بھی پانی نظر ہوگئی ہےجبکہ کار میں سوار تین افراد کو بچالیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پل گرنے سے دونوں اطرف گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا ابھی تک کوئی اہلکار موقع پر نہیں پہنچ سکا۔

مزیدخبریں