"کامیاب پاکستان" پروگرام کا29 جولائی سے آغاز،شوکت ترین اور  عثمان ڈار کی ملاقات میں فیصلہ

Jul 14, 2021 | 14:37:PM

(24 نیوز)حکومت کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری،40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار۔
تفصیلات کے مطابق حکومت  نے "کامیاب پاکستان" پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے،مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔وزیر خزانہ  شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان" پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا، انہوں نےکہا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے، شوکت ترین نے کہا کہ40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم لاگت ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیا جائیگا۔انہوں نےکہ کہا مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم  کریگی: عمران خان

مزیدخبریں