محکمہ بلدیات ملازمین کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بینک آف پنجاب نے محکمہ بلدیات کے تمام اکاونٹ بحال کر دئیے جس کے بعد محکمہ بلدیات کے ستر ہزار ملازمین کو اب عید سے قبل تنخواہیں مل سکیں گی۔محکمہ خزانہ نے بھی محکمہ بلدیات کے اکاونٹ کی بحالی کی تصدیق کر دی،محکمہ بلدیات کے ٹھیکیداروں کو اب تمام ادائیگیاں ہو سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد ہوئےتھے، اکاؤنٹس منجمد ہونے سے تنخواہوں ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیاں رُک گئی تھیں اور پنجاب بھر کے مویشی سیل پوائنٹس کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہوگیا تھا ۔ محکمہ بلدیات نے اعلیٰ حکام سے معاملے پر فوری مداخلت کی استدعا کی تھی محکمہ بلدیات کے پاس روز مرہ کے اخراجات کے لئے بھی رقوم موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان