( 24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 38 سال قبل 1983 میں لیڈز میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد سے اب تک کوئی قومی کپتان یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عمران خان اور بابر اعظم ہی انگلینڈ میں سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پہاڑ جیسا ہدف دینے کے باوجود بھی کامیابی نصیب نہ ہوئی ، انگلش ٹیم نے 48 اوورز میں 332 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔۔ ایک اور متاثرہ خاتون سامنے آگئی